اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):پاک فضائیہ نے بصارت سے محروم افراد کے لئے سفید چھڑی کے دن کے حوالے سے پی اے ایف بیس نورخان پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (سپورٹ) ائیر مارشل محمد حسیب پراچہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاک فضائیہ سے جاری بیان کے مطابق بصارت سے محروم افراد اور ان کے والدین کے علاؤہ پاک فضائیہ کے 10بیسز سے بصارت سے …
پاک فضائیہ کے زیر اہتمام بصارت سے محروم افراد کے لئے سفید چھڑی کے دن کے حوالے سے سیمینار
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):پاک فضائیہ نے بصارت سے محروم افراد کے لئے سفید چھڑی کے دن کے حوالے سے پی اے ایف بیس نورخان پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (سپورٹ) ائیر مارشل محمد حسیب پراچہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاک فضائیہ سے جاری بیان کے مطابق بصارت سے محروم افراد اور ان کے والدین کے علاؤہ پاک فضائیہ کے 10بیسز سے بصارت سے محروم افراد بھی براہِ راست ویڈیو لنک کے ذریعے اس سیمینار میں شریک ہوئے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن اور نیشنل موبیلٹی اینڈ انڈیپنڈنس ٹریننگ سنٹر اسلام آباد کی طرف سے ماہرین کی ایک ٹیم نے اس تقریب کے موقع پر مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس سیمینار کے دوران سفید چھڑی کے محفوظ استعمال کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں بصارت سے محروم خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کی تربیت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سربراہ پاک فضائیہ کے خصوصی افراد کی بحالی کے وژن پر بھی روشنی ڈالی۔خصوصی بچوں اور ان کے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی جو انہیں معاشرے کا مفید شہری بننے میں ممد و معاون ثابت ہوگی۔









