اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے تر کی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عمیت دندارنے جمعرات کو یہاں ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائےرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے …
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے تر کی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عمیت دندار کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے تر کی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عمیت دندارنے جمعرات کو یہاں ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائےرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔جنرل عمیت دندار نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے انکے دفترمیں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون میں مزید اضافے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر دونوں نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔








