اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے سلسلے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ترکی کی حکومت کی طرف سے اعلی ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق انقرہ میں ترک فضائیہ کے ہیڈ کواٹرز میں پروقار تقریب منعقد …
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کوترکی کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے سلسلے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ترکی کی حکومت کی طرف سے اعلی ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق انقرہ میں ترک فضائیہ کے ہیڈ کواٹرز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ہیڈ کوارٹرز آمد پر ائےر چیف کوترک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعدازاںائےر چیف نے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیچیکاکیاز سے ملاقات کی۔دونوں معزز شخصیات نے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران ائےر چیف نے اعلیٰ ایوارڈ دینے پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان برسوں پر محیط قابل رشک تعلقات ہیں۔ جنرل حسن کیچیکاکیاز نے دونوں ممالک کے درمیان موجود دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو سراہا۔دونوں معزز شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔








