اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ہمارے اسلاف کی قربانیاں متقاضی ہیں کہ ہم اپنی صفوں میں اتفاق اور حب الوطنی کے جذبوں کوفروغ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ پاک فضائیہ ملک بھر میںاپنے تمام ائیر بیسز اور تنصیبات پر 7 ستمبر …
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ہمارے اسلاف کی قربانیاں متقاضی ہیں کہ ہم اپنی صفوں میں اتفاق اور حب الوطنی کے جذبوں کوفروغ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ پاک فضائیہ ملک بھر میںاپنے تمام ائیر بیسز اور تنصیبات پر 7 ستمبر کو یوم شہداء کے طور پر منایا ۔ اس سلسلے میں ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسرز،افسران اور ائیر مین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دن کا آغاز1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے شہداء اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے حالیہ آپریشن سوئفٹ ریٹریٹ میں دشمن پر واضح فتح حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر دنیا کو دکھلایا کہ اپنی نیلگوں فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں۔







