پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات

کراچی۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے رائل سعودی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ائیر چیف کی سعودی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز آمد کے موقع پر ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ انہوں نے اپنے ہم منصب لیفٹننٹ جنرل (اسٹاف) ترکی بن بندر بن عبدالعزیز السعود …

کراچی۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے رائل سعودی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ائیر چیف کی سعودی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز آمد کے موقع پر ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ انہوں نے اپنے ہم منصب لیفٹننٹ جنرل (اسٹاف) ترکی بن بندر بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور پیشہ وارانہ امور زیر بحث آئے۔ کمانڈر رائل سعودی فضائیہ نے دونوں برادر اقوام اور فضائی افواج کے درمیان موجود محبت اور احترام کے مضبوط رشتے کو سراہا۔ موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں معزز شخصیات نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔