پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش سے ملاقات

کراچی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزارت دفاع کا دورہ کیا۔ ائیر چیف نے سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیرِ دفاع محمد بن عبداللہ العیش سے ملاقات کی۔ بدھ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ائیر چیف نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے سعودی …

کراچی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزارت دفاع کا دورہ کیا۔ ائیر چیف نے سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیرِ دفاع محمد بن عبداللہ العیش سے ملاقات کی۔ بدھ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ائیر چیف نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے سعودی قیادت کا پاکستان اور اس کی دفاعی افواج کی اعانت پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں معزز شخصیات نے دفاعی اور سیکورٹی تعاون، علاقائی استحکام اور دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔

مزید خبریں