اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے غیر معمولی خدمات سر انجام دینے والے فضائیہ کے115 افسران اور ائیر مین کو نان آپریشنل ملٹری اعزازات سے نوازا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق غیر معمولی خدمات سر انجام دینے والے فضائیہ کے افسران اور ائیر مین کو ملٹری اعزازت دینے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک پروقا …
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے غیر معمولی خدمات سر انجام دینے والے فضائیہ کے115 افسران اور ائیر مین کو نان آپریشنل ملٹری اعزازات سے نوازا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے غیر معمولی خدمات سر انجام دینے والے فضائیہ کے115 افسران اور ائیر مین کو نان آپریشنل ملٹری اعزازات سے نوازا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق غیر معمولی خدمات سر انجام دینے والے فضائیہ کے افسران اور ائیر مین کو ملٹری اعزازت دینے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک پروقا ر تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورخان نے اعزازات تقسیم کئے۔ اس تقریب میں پاک فضائیہ کے 41 افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری)، 36افسران کوتمغہ امتیاز(ملٹری)، 5 افسران کو تمغہ بسالت جبکہ 33 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری(درجہ اول) عطا کئے گئے۔ یہ اعزازات پاک فضائیہ کے افسرا ن اورائیرمین کو بے لوث فرض شناسی اور انکی انتھک محنت کے اعتراف میں دئیے جاتے ہیں۔اس تقریب میں پاک فضائیہ کے اعلٰی افسران اور ائیرمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔








