پاک فضائیہ خود انحصاری کی جانب گامزن ہے ‘ایوی ایشن سٹی کے قیام سے ملک بھر میں اس شعبے میں بہتری کے ساتھ معاشی صورتحال بھی بہتر ہوگی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا تقریب سے خطاب کامرہ ۔ 06 جولائی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ خود انحصاری کی جانب گامزن ہے ‘ایوی …
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
پاک فضائیہ خود انحصاری کی جانب گامزن ہے ‘ایوی ایشن سٹی کے قیام سے ملک بھر میں اس شعبے میں بہتری کے ساتھ معاشی صورتحال بھی بہتر ہوگی
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا تقریب سے خطاب
کامرہ ۔ 06 جولائی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ خود انحصاری کی جانب گامزن ہے ‘ایوی ایشن سٹی کے قیام سے ملک بھر میں اس شعبے میں بہتری کے ساتھ معاشی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔وہ جمعرات کو پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں ایوی ایشن سٹی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ ایئر یونیورسٹی ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔








