پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا سرگودھا میں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ بہترین تربیت یافتہ اور عزم وہمت کی مالک فوج افرادی قوت اور ہتھیاروں کی کمی جیسے عوامل پر بھی قابو پا لیتی ہے ، وطن کےلئے جینے،وطن کےلئے لڑنے اور وطن پہ نثار ہونے کے عہد کی پاسداری ہمارا اولین فرض ہے ۔ وہ جمعرات کو ائیر پاور …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ بہترین تربیت یافتہ اور عزم وہمت کی مالک فوج افرادی قوت اور ہتھیاروں کی کمی جیسے عوامل پر بھی قابو پا لیتی ہے ، وطن کےلئے جینے،وطن کےلئے لڑنے اور وطن پہ نثار ہونے کے عہد کی پاسداری ہمارا اولین فرض ہے ۔ وہ جمعرات کو ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس، سرگودھا میں کمبیٹ کمانڈرز سکول کے50ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ ائیر چیف نے کہا کہ برسوں کے تجربات سے ثابت ہو چکا ہے کہ بہترین تربیت یافتہ اور عزم وہمت کی مالک فوج افرادی قوت اور ہتھیاروں کی کمی جیسے عوامل پر بھی قابو پا لیتی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر اطمینا ن کا اظہار کیا کہ کمبیٹ کمانڈرز سکول پاک فضائیہ کی عسکری قیادت کی بے مثال عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ حب الوطنی کے جذبے پر ذور دیتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میںبھر پور کردارادا کرتی رہے گی۔ مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر گریجوٹینگ آفیسرز میں سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ بہترین کمبیٹ کمانڈرکی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر فہد ساجد پیرزادہ نے حاصل کی جبکہ بہترین کمبیٹ کنٹرولر کی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈر طیب سعید قریشی نے حاصل کی۔ تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسر ز کے علاوہ پاک فضائیہ کے فیلڈ کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں