پاک فضائیہ کے سربراہ کا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباءسے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے جمعرات کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباءسے خطاب کیا۔اس لیکچر کا عنوان قیادت،تعلیم اورمعاشرتی ترقی تھا۔ان کی یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر نے انکا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام اور مسلح افواج …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے جمعرات کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباءسے خطاب کیا۔اس لیکچر کا عنوان قیادت،تعلیم اورمعاشرتی ترقی تھا۔ان کی یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر نے انکا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ انتہائی جرّات اورحوصلے سے لڑی ہے اور اس جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔جس کی وجہ سے ملک سے اس عفریت کا خاتمہ یقینی ہواہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے پُر عزم ہیں۔ انہوں نے JF-17 تھنڈر کو قومی وقار کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ خودانحصاری کا سفر جاری رکھے گی تاکہ ہماری دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو سکے۔