پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ، مجموعی طور پر 123 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہے، جس کے دوران 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 123 خارجی دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

راولپنڈی۔14جولائی (اے پی پی):پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان”جاری ہے۔ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 123 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسزکی فتنہ الخوارج کے خلاف علاقے میں موثرکارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسزکی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے،سکیورٹی فورسزکی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 2 دہشت گرد وں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی گاڑی کوبھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 85 ہوگئی ہے۔ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور123 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

مزید خبریں