راولپنڈی۔ 16 اپریل (اے پی پی) پاک فوج اور خیبر پختونخوا پولیس کے حیات آباد فیز سیون پشاور میں جوائنٹ اینٹیلیجنس آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی قمر عالم شہید جبکہ ایک افسر اور جوان زخمی ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور خیبر پختونخوا پولیس کا دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے …
پاک فوج اور خیبر پختونخوا پولیس کے پشاور میں جوائنٹ اینٹیلیجنس آپریشن کے دوران 5دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی شہید، ایک افسر اور جوان زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 16 اپریل (اے پی پی) پاک فوج اور خیبر پختونخوا پولیس کے حیات آباد فیز سیون پشاور میں جوائنٹ اینٹیلیجنس آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی قمر عالم شہید جبکہ ایک افسر اور جوان زخمی ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور خیبر پختونخوا پولیس کا دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کے لئے جوائنٹ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن گذشتہ رات شروع ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کے پی کے پولیس کا اے ایس آئی قمر عالم شہید جبکہ ایک افسران اور جوان زخمی ہوگیا۔ شہید اے ایس آئی قمر عالم کی نمازجنازہ پشاور میں ادا کردی گئی۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گرد مارے گئے، سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ دہشت گردوں کی نعشوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔








