پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا،15 سے 20 ہلاک

راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا،15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے،افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا دیا۔بدھ کوسکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا، …

راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا،15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے،افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا دیا۔بدھ کوسکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا، پاک فوج کی موثرجوابی کارروائی نے ان افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد دیہات اور معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا دیا،گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمد ورفت جاری رہنے کے حامی نہیں ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے گزشتہ رات کرم سیکٹر پر حملے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا تھا، کرم سیکٹر پر جوابی حملے کے دوران افغان طالبان کی 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کی گئیں۔

پاک فوج نے کرم سیکٹر میں متعدد دہشتگردوں کو بھی ہلاک اور امریکی ساختہ اسلحہ بھی قبضے میں لیا۔پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد کرم سیکٹر میں اس وقت خاموشی ہے،سپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اکھٹے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔