پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گلگت بلتستان میں گرکر تباہ ہوگیا‘ پائلٹ میجر محمد حسین سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے‘ آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔27دسمبر (اے پی پی):پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گلگت بلتستان میں گرکر تباہ ہوگیا‘ پائلٹ میجر محمد حسین سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے مطابق ہیلی کاپٹر میں شہید سپاہی عبدالقدیر کا جسد خاکی سی ایم ایچ سکردو منقل کیا جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں تیکنیکی خرابی کے …

راولپنڈی۔27دسمبر (اے پی پی):پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گلگت بلتستان میں گرکر تباہ ہوگیا‘ پائلٹ میجر محمد حسین سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے مطابق ہیلی کاپٹر میں شہید سپاہی عبدالقدیر کا جسد خاکی سی ایم ایچ سکردو منقل کیا جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں تیکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں پائلٹ میجر محمد حسن‘ معاون پائلٹ میجر ایاز‘ نائیک انضام عالم اور سپاہی محمد فاروق شہید ہوگئے۔ پائلٹ میجر محمد حسین شادی شدہ اور سکردو کے علاقے کھبلو کے رہائشی تھے‘ معاون پائلٹ میجر ایاز حسین شادہ شدہ اور ملیر کراچی کے رہائشی تھے جبکہ نائیک انضمام عالم چکوال اور سپاہی فاروق ساہیوال کے رہائشی تھے۔

مزید خبریں