راولپنڈی ۔ 28 فروری (اے پی پی) پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مکمل طور پر الرٹ ہیں، عوام الناس محتاط رہتے ہوئے افواہوں پر توجہ نہ دیں اور ذمہ داری کے ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستے اور مجموعی طور پر پاکستان …
پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں اضافہ ہوا، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 28 فروری (اے پی پی) پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مکمل طور پر الرٹ ہیں، عوام الناس محتاط رہتے ہوئے افواہوں پر توجہ نہ دیں اور ذمہ داری کے ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستے اور مجموعی طور پر پاکستان کی تینوں مسلح افواج بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوٹلی، کھوئی رٹہ، تتہ پانی سیکٹرز میں بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے م¶ثر جوابی فائرنگ کی جس میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں اور بھارتی فوج کی پوسٹوں کی تباہی کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری شہید اور دو شہری زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کے دستے ہائی الرٹ ہیں جبکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ بھی مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ آئی ایس پی آر نے عوام الناس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، عوام الناس محتاط رہیں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں اور ذمہ داری کے ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔ واضح رہے کہ بھارتی طیارے پیر اور منگل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر ایمونیشن گرا کر فرار ہوئے جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اگلے ہی روز پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔








