پاک فوج کی افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف چمن سیکٹر میں موثر جوابی کارروائی ، متعدد افغان طالبان جہنم واصل

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کی افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف چمن سیکٹر میں موثر جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان جہنم واصل ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سپن بولدک چمن سیکٹر میں پاک فوج نے مارٹر اور ٹینکوں کے ذریعے افغان طالبان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ پاک فوج کی جانب سے ٹینک آپریشن کے دوران افغان طالبان کی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کی افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف چمن سیکٹر میں موثر جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان جہنم واصل ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سپن بولدک چمن سیکٹر میں پاک فوج نے مارٹر اور ٹینکوں کے ذریعے افغان طالبان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔

پاک فوج کی جانب سے ٹینک آپریشن کے دوران افغان طالبان کی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، موثر کارروائی کے نتیجے میں کئی پوسٹیں تباہ جبکہ متعدد افغان طالبان کے زخمی و جہنم واصل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،پاک فوج کسی بھی بیر ونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔