پاک فوج کی بہاولپور کور کی قیادت میں ٹرائیتھلون 2020 کا انعقاد

راولپنڈی۔23اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کی بہاولپور کور کی قیادت میں ٹرائیتھلون 2020 منعقد ہوئی، مقابلوں کا مقصد بہاولپور میں تفریحی و صحت مندانہ سرگرمیاں بحال کرنا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹرائتھلون 2020 مقابلوں میں تین ایونٹس رکھے گے ۔ایونٹس میں تین سو میٹر تیراکی کے مقابلے،20 کلومیٹر سائیکلنگ اور 10 کلو میٹر دوڑ بھی ان مقابلوں کا حصہ …

راولپنڈی۔23اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کی بہاولپور کور کی قیادت میں ٹرائیتھلون 2020 منعقد ہوئی، مقابلوں کا مقصد بہاولپور میں تفریحی و صحت مندانہ سرگرمیاں بحال کرنا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹرائتھلون 2020 مقابلوں میں تین ایونٹس رکھے گے ۔ایونٹس میں تین سو میٹر تیراکی کے مقابلے،20 کلومیٹر سائیکلنگ اور 10 کلو میٹر دوڑ بھی ان مقابلوں کا حصہ تھے ، ان مقابلوں میں یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس کے 300 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا ۔مقابلوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی حصہ لیا ۔ نوجوانوں نے کھیلوں کی سر گرمیوں کے انعقاد پر زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اسے علاقے کے لے مثبت پیش رفت قرار دیا۔ کور کمانڈر بہاولپور نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ٹرائیتھلون 2020 میں ساہیوال کے طالب علم سہیل عامر نے پہلی پوزیشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طالب علم شہباز احمد نے دوسری پوزیشن اور ساہیوال کے طالبعلم عامر عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔