پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کے خلاف مختلف سیکٹرز پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری

راولپندی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ژوب اور چمن سیکٹر میں متعدد پوسٹیں اور خوارجین کی پناہ گاہیں مکمل تباہ کر دی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کے خلاف مختلف سیکٹرز پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائیوں میں بھاری توپ خانے کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے،بھاری توپ خانے …

راولپندی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ژوب اور چمن سیکٹر میں متعدد پوسٹیں اور خوارجین کی پناہ گاہیں مکمل تباہ کر دی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کے خلاف مختلف سیکٹرز پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائیوں میں بھاری توپ خانے کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے،بھاری توپ خانے کی گولہ باری سے افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور خوارجین کی پناہ گاہیں زمین بوس ہو گئی ہیں۔

پاک فوج کی کارروائیوں کے دوران متعدد افغان طالبان زخمی و جہنم واصل ہوچکے ہیں۔ پاک فوج نے افغان طالبان کی چوکیوں کو مارٹر فائر سے شدید نشانہ بنایا جس سے متعدد پوزیشنیں تباہ ہو گئیں۔پاک فوج کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، مارٹر فائر کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل اور دھماکوں کی آوازیں دیر تک گونجتی رہیں۔ پاک فوج کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔