پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی ، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرکے تشکیل میں آنے والے 30 خوارج جہنم واصل کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا۔ افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔ پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل …

راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرکے تشکیل میں آنے والے 30 خوارج جہنم واصل کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا۔ افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔

پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 30 خوارجی جہنم واصل ہو گئے۔ تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشت گردی پھیلانا تھا۔یہ در اندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی۔ آپریشن اس وقت بھی جاری ہے اور مزید خوارجین کے جہنم واصل ہونے کی اطلاعات ہیں۔