اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے تحت پاک فوج کی کوششوں سے بونیر میں قادر نگر سے بھٹائی دارا جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔اس کے علاوہ پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ملبے سے لاشیں ڈھونڈنے میں بھی مقامی انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کا بونیر، سوات ، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب …
پاک فوج کی کوششوں سے بونیر میں قادر نگر سے بھٹائی دارا جانے والی سڑک کھول دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے تحت پاک فوج کی کوششوں سے بونیر میں قادر نگر سے بھٹائی دارا جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔اس کے علاوہ پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ملبے سے لاشیں ڈھونڈنے میں بھی مقامی انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کا بونیر، سوات ، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے اور پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے راستوں کو کھولنے اور ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح پاک فوج کے ڈاکٹرز متاثرہ علاقوں میں کیمپس لگا کے مریضوں کے مفت علاج میں مصروف ہیں۔پاک فوج سیلاب سمیت تمام قدرتی آفات میں اپنی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے اور سیلاب زدگان کی بحالی اور مکمل ریسکیو تک پاک فوج کا ریسکیو مشن جاری رہے گا۔








