راولپنڈی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہسے افغانستان میں ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈرر جنرل آسٹن سکوٹ میلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصی طور پر علاقائی سلامتی اور جاری افغان مفاہمتی عمل کے امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے افغانستان کے مسئلہ …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈرر جنرل آسٹن سکوٹ میلرکی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہسے افغانستان میں ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈرر جنرل آسٹن سکوٹ میلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصی طور پر علاقائی سلامتی اور جاری افغان مفاہمتی عمل کے امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے افغانستان کے مسئلہ کے سیاسی حل کی اہمیت پر اتفاق کیا اور اس بات پر زور دیا کہ افغان قیادت میں افغان عوام کی تائیدکا حامل مذاکراتی عمل ہی افغانستان میں امن کا ضامن ہے۔ انہوں نے دہشت گردی اور موثر سرحدی انتظام کے لئے ہم آہنگ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کوششوں کے لئے پرعزم ہے،افغانستان میں امن پاکستان میں امن کے لئے اہم ہے ۔







