پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب

راولپنڈی ۔ 15 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکاءسے خطاب میں کہا کہ ہماری قوم نے …

راولپنڈی ۔ 15 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکاءسے خطاب میں کہا کہ ہماری قوم نے امن کےلئے بےشمار قربانیاں دی ہیں اور ہمارے اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج دوسرے ریاستی اداروں سے مل کر اس ردعمل کو بنانے میں مکمل طور پر یکسو ہے۔ شرکاءنے ورکشاپ میں شرکت کا موقع فراہم اہم کرنے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا اور قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔