پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی۔ 16 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال( سی ایم ایچ) کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا ہے ،اس منصوبے کا آغاز 2013میں ہوا تھا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد سی ایم ایچ 1150بیڈ گنجائش کا ہسپتال بن گیا ہے ۔ سی ایم ایچ کی او …

راولپنڈی۔ 16 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال( سی ایم ایچ) کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا ہے ،اس منصوبے کا آغاز 2013میں ہوا تھا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد سی ایم ایچ 1150بیڈ گنجائش کا ہسپتال بن گیا ہے ۔ سی ایم ایچ کی او پی ڈی میں جدید آلات نصب کیے گئے ہیں ،گنجائش بڑھنے کے بعد اب سی ایم ایچ کی او پی ڈی میں یو میہ پانچ ہزار مریضوں کو چیک کرنے کی سہولت ہوگی ،یہ ہپتال فوجی اور سویلین پینل مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کریگا ،سٹیٹ آف دی آرٹ سی ایم ایچ ہسپتال میں نہ صرف پاک فوج بلکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو بھی علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔

Leave a Reply