راولپنڈی۔20اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کورکمانڈر کراچی کو ہدایت دی ہے کہ حقائق کا تعین کرکے جلد از جلد رپورٹ دیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر کراچی کور کو ہدایت کی ہے کہ وہ حقائق کا تعین کرنے …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعہ کا نوٹس لے لیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی۔20اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کورکمانڈر کراچی کو ہدایت دی ہے کہ حقائق کا تعین کرکے جلد از جلد رپورٹ دیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر کراچی کور کو ہدایت کی ہے کہ وہ حقائق کا تعین کرنے کے لئے فوری طور پر پوچھ گچھ کریں اور جلد از جلد رپورٹ کریں۔









