پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت بھارت کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو مظالم کے ذریعے نہیں دبا سکتا‘ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بیان راولپنڈی ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت

مزید خبریں
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت
بھارت کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو مظالم کے ذریعے نہیں دبا سکتا‘ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بیان
راولپنڈی ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو مظالم کے ذریعے نہیں دبا سکتا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے عوام پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے ذریعے وہاں کے عوام کے حق خود ارادیت کے جاری سیاسی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بربریت اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔








