پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ کی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ کی ملاقات ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر راولپنڈی۔ 2 اپریل (اے پی پی) امریکہ کی جنوب و وسط ایشیاءکی قائم مقام معاون وزیر خارجہ سفیر ایلس جی ویلس نے پیر کو یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں بری فوج کے …

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ کی ملاقات
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔ 2 اپریل (اے پی پی) امریکہ کی جنوب و وسط ایشیاءکی قائم مقام معاون وزیر خارجہ سفیر ایلس جی ویلس نے پیر کو یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعادہ کیا کہ ایک قومی نظریہ کے تحت پاکستان خطہ بالخصوص افغانستان میں امن اور استحکام کےلئے پرعزم ہے۔ بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان خطہ میں موجود دیگر فریقین کے بھی یکساں اور مثبت کردار کی توقع کرتا ہے۔ سفیر ویلس نے کہا کہ امریکہ دیرپا امن کےلئے پرعزم ہے اور اس کے حصول کےلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ دونوں اطراف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مفروضوں میں گھرے رہنے کے بجائے مثبت مقاصد کے حصول کےلئے دوطرفہ روابط سے استفادہ کرنا چاہئے۔