راولپنڈی ۔ 5 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف آف آسٹریلین ڈیفنس فورس ایئر چیف مارشل مارک بنسکن نے ملاقا ت کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،دوطرفہ سکیورٹی تعاون ،علاقائی سلامتی کی صورتحال کے امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں مہمان شخصیت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف آف آسٹریلین ڈیفنس فورس ایئر چیف مارشل مارک بنسکن کی ملاقا ت
راولپنڈی ۔ 5 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف آف آسٹریلین ڈیفنس فورس ایئر چیف مارشل مارک بنسکن نے ملاقا ت کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،دوطرفہ سکیورٹی تعاون ،علاقائی سلامتی کی صورتحال کے امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں مہمان شخصیت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی سلامتی کے لئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔قبل ازیں چیف آف اسٹریلین ڈیفنس فورس ایئر چیف مارشل مارک بنسکن کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،مہمان شخصیت نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے ۔









