راولپنڈی ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 14دہشت گردوں کی سزائے موت اور 8دہشت گردوں کی عمر قید کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے ،ان دہشت گردوں کی کارروائیوں کے دوران 3فوجی جوانوں سمیت 22افراد شہید اور 23افراد زخمی ہوئے تھے ،یہ دہشت گرد تعلیمی اداروں ،پی ٹی ڈی سی کے مالم جبہ ہوٹل اور …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 14دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 14دہشت گردوں کی سزائے موت اور 8دہشت گردوں کی عمر قید کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے ،ان دہشت گردوں کی کارروائیوں کے دوران 3فوجی جوانوں سمیت 22افراد شہید اور 23افراد زخمی ہوئے تھے ،یہ دہشت گرد تعلیمی اداروں ،پی ٹی ڈی سی کے مالم جبہ ہوٹل اور پی ٹی اے ایکسچینج ٹاور کو تباہ کرنے کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق رحمان علی ولد حسن غنی ،رحمت علی ولد شیر ملک ،سیف الرحمان ولد اکبر امن اور فضل محمود ولد فضل ربی کالعدم کے فعال رکن تھے ۔یہ دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے جس کے تنیجے میں نائب صوبیدار محمد حنیف سمیت 5فوجی اہلکار شہید اور 12افراد زخمی ہوئے تھے ۔








