پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور کا پاکستان کی مسلح افواج کی تیاریوں اور باہم کوآرڈینیشن پر اطمینان کا اظہار’ آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور نے پاکستان کی مسلح افواج کی تیاریوں اور باہم کوآرڈینیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس …

راولپنڈی ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور نے پاکستان کی مسلح افواج کی تیاریوں اور باہم کوآرڈینیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دور کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور نے آپریشنل ماحول بشمول خطرات اور جوابی حکمت عملی کے امور پر غور و خوص کیا ۔دونوں چیفس نے پاکستان کی مسلح افواج کی تیاریوں اور باہم کوآرڈینیشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply