پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل ) بدھ کو ہوگا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کریں گے۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل (ر) کامران خالد جنجوعہ نے بتایا کہ اجلاس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین …

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل ) بدھ کو ہوگا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کریں گے۔

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل (ر) کامران خالد جنجوعہ نے بتایا کہ اجلاس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 24 جنوری سے 31 جنوری تک لیزر سٹی بائولنگ کلب، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔