اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات جاری ہیں، وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی چین کے ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی جس میں چین کے وفد نے پاکستان میں سولر انرجی اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار …
پاک چین اقتصادی شراکت داری میں پیش رفت، پاکستان میں سولر اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع

مزید خبریں
اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات جاری ہیں، وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی چین کے ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی جس میں چین کے وفد نے پاکستان میں سولر انرجی اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفد نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی تجویز بھی پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں بیجنگ میں ستمبر 2025 میں ہونے والی پاکستان-چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے دوران متعدد ترجیحی شعبوں میں 8.5 بلین امریکی ڈالر کے معاہدے اور مشترکہ منصوبے طے پائے۔ پاکستان چین کے سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ، پُرکشش اور تیزی سے بڑھتا ہوا سرمایہ کاری کا مرکز قرار پایا ۔ پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے 6,000 ایکڑ زمین مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، سٹاک مارکیٹ انڈیکس گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 سے 5 گنا بہتر ہوا،پاکستان اور چین کے باہمی تعاون سے روزگار، برآمدات اور صنعتی ترقی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔








