اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخا ری نے کہا ہے کہ پاک چین صنعتی تعاون ملک میں خوشحالی اور صنعتی انقلاب کیلئے راہ ہموار کرے گا، سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں نجی شعبے و صنعتکاروں کو اولین کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول اور کاروبار موافق مو¿ثر قانون سازی کا عمل جاری رکھے گی۔ سرمایہ کاری …
پاک چین صنعتی تعاون ملک میں خوشحالی اور صنعتی انقلاب کیلئے راہ ہموار کرے گا، حکومت سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول اور کاروبار موافق مو¿ثر قانون سازی کا عمل جاری رکھے گی، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخا ری نے کہا ہے کہ پاک چین صنعتی تعاون ملک میں خوشحالی اور صنعتی انقلاب کیلئے راہ ہموار کرے گا، سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں نجی شعبے و صنعتکاروں کو اولین کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول اور کاروبار موافق مو¿ثر قانون سازی کا عمل جاری رکھے گی۔ سرمایہ کاری بورڈ وزیراعظم آفس کے زیر نگرانی سی پیک صنعتی تعاون بارے اسلام آباد میں ایک روزہ مشاورتی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری فارینہ مظہر، وفاقی و صوبائی اداروں کے حکام و دیگر شعبہ جات سے ماہرین نے شرکت کی۔ فورم کے ابتدائی سیشن سے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ پاک چین صنعتی تعاون کے حوالہ سے فریم ورک ایگریمنٹ پر جلد اتفاق کا امکان ہے جو ملک میں اقتصادی زونز کو ترقی دینے کا باعث بنے گا۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ پاک چین صنعتی تعاون ملک میں خوشحالی اور صنعتی انقلاب کیلئے راہ ہموار کرے گا،سی پیک کے دوسرے مرحلے میں نجی شعبے و صنعتکاروں کو اولین کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول اور کاروبار موافق مو¿ثر قانون سازی کا عمل جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک صنعتی تعاون کا ڈرافٹ فریم ورک ایگریمنٹ لانگ ٹرم پلان سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس معاہدے کی منظوری سے پاکستان کیلئے صنعتوں کو ترقی دینے کے کئی مواقع میسر آئیں گے۔ عاطف آر بخار ی نے کہا کہ سی پیک کی چار اقتصادی زونز رشکئی، علامہ اقبال، دھابیجی اور بوستان ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے کہا کہ پاکستان اور چین صنعتی تعاون کے شعبے میں دستخط شدہ ایم او یو کو معاہدے میں تبدیل کرنے پر راضی ہو چکے ہیں، اس معاہدے کے تحت اقتصادی زونز کی آباد کاری و نجی شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا، سی پیک اقتصادی زونز میں گیس و بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔








