اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاک چین گلوبل کلچرل لنک کے صدر ڈاکٹر لی نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین ثقافت کا فروغ خطے میں امن ،سلامتی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین سے دوطرفہ تعاون اور تعلقات کوایک نئی جہت ملے گی جس کی بدولت پاکستان اور اس کے عوام، ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور میں …
پاک چین گلوبل کلچرل لنک کے صدر ڈاکٹر لی کا پہلی پاک چائنا کلچرل نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاک چین گلوبل کلچرل لنک کے صدر ڈاکٹر لی نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین ثقافت کا فروغ خطے میں امن ،سلامتی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین سے دوطرفہ تعاون اور تعلقات کوایک نئی جہت ملے گی جس کی بدولت پاکستان اور اس کے عوام، ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہونگے، پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ سے دوطرفہ روابط میں قربت آئے گی اور پیپلز ٹو پیپلز کنٹک کلچر کو عام کر نے کہ راہ ہموار ہوسکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پہلی پاک چائنا کلچرل نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاک چین ثقافتی نمائش کا انعقاد بڑا اہم ہے ، پاکستان اور چین کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے جو ثقافت پر مبنی ہے۔ ڈاکٹر لی نے کہا کہ ”اوریئنٹل چارم”کے عنوان سے پاکستان میں منعقد کی جانے والی پہلی چینی ثقافتی نمائش وقت کی اہم ضرورت تھی، پاک چین ثقافتی نمائش کا انعقاد بڑا اہم ہے ، پاکستان اور چین کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے جو ثقافت پرمبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خاندان اور معاشرے کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان اور چین دوستی اور میزبانی کی مشترک اقدار کی امین ہیں۔ نمائش کا انعقاد بھی ثقافتی اور سماجی تعلقات کے فروغ کیلئے کیا گیا ہے جس سے ہماری دوستی مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں اور ہم ایک دوسرے سے ملکر امن ، استحکام اور ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کے گزشتہ دورے کے بعد پاک چین دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملی اور سی پیک کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان آئندہ چن دنوں کے دوران چین کا دوسرا دورہ کر رہے ہیں اور اس طرح کے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں سے ہماری تعلقات مزید وسعت پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران سی پیک کے تحت اقتصادی ترقی پر توجہ دی گئی لیکن اب سی پیک کے تحت تعلیم ، صحت ،انسانی وسائل اور سماجی شعبے کی ترقی کیلئے باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ”اوریئنٹل چارم ” کا انقعاد سے پاکستان اور چین کی اقوام اور عوام کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر ڈی جی پی این سی اے جمال شاہ نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات بہترین ، مستحکم اور باہمی مفادات پرمبنی ہیں، چین نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے اور پاک چین ثقافتی و سماجی رابطوں کے فروغ سے دونوں دوست ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم اور وسعت دینے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی ثقافتی اقتدار کی مشترک تاریخ صدیوں پرانی ہے ، انہوں نے کہا کہ ثقافت لوگوں کو قریب لانے ، خود مختار بنانے اور بہترفیصلہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔آخر میں ڈی جی پی این سی اے جمال شاہ نے نمائش کے مندوبین اور شرکائ میں اعزازت اور اسناد تقسیم کیں اورکامیاب نمائش پر انکو مبارکبا پیش کی ہے۔








