اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سب کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ٹیم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی قیادت میں شرکت کی۔ ایچ ای سی کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق سب کمیٹی نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایچ ای سی کے اقدامات اور شفافیت پر بھرپور …
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سب کمیٹی کا اہم اجلاس ، ایچ ای سی کے اقدامات اور شفافیت پر اظہار اطمینان
اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سب کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ٹیم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی قیادت میں شرکت کی۔ ایچ ای سی کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق سب کمیٹی نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایچ ای سی کے اقدامات اور شفافیت پر بھرپور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
ایچ ای سی سے متعلق تمام زیر التوا آڈٹ پیراز کو مکمل طور پر نمٹا دیا گیا جس پر کمیٹی نے ایچ ای سی حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ پی اے سی کی تمام سفارشات پر ان کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔ایچ ای سی حکام نے اعادہ کیا کہ ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور شعبے میں مزید بہتری کے لئے نئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔









