پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس نئے آڈیٹر جنرل کی تعیناتی تک کیلئے ملتوی

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کااجلاس بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردیا گیا۔ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کااجلاس منگل کو چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ چیئرمین کمیٹی سید خورشید احمد شاہ نے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان 8 اپریل کو ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل نے بہترین انداز میں …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کااجلاس بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردیا گیا۔ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کااجلاس منگل کو چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ چیئرمین کمیٹی سید خورشید احمد شاہ نے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان 8 اپریل کو ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل نے بہترین انداز میں کام کیا ہے۔ نئے آڈیٹرجنرل کی تعیناتی کے حوالے سے آڈٹ حکام نے بتایاکہ قائم مقام آڈیٹر جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

Leave a Reply