اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی )پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین پارلیمنٹ اور ووٹ کے تقدس کیلئے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے کیونکہ پہلے بھی ووٹ کو عزت نہ دینے کی وجہ سے ہی ملک دولخت ہوا، آئین کی پاسداری کرنے والوں کو ہمیشہ زندہ باد کہیں گے۔ منگل کو نیشنل لائبریری میں ”ووٹ کو عزت دو“ …
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا ”ووٹ کو عزت دو“ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی )پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین پارلیمنٹ اور ووٹ کے تقدس کیلئے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے کیونکہ پہلے بھی ووٹ کو عزت نہ دینے کی وجہ سے ہی ملک دولخت ہوا، آئین کی پاسداری کرنے والوں کو ہمیشہ زندہ باد کہیں گے۔ منگل کو نیشنل لائبریری میں ”ووٹ کو عزت دو“ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججوں اور سیاستدانوں سمیت ہم سب آئین کے تحت حلف اٹھاتے ہیں۔آئین میں ہر ادارے کی حدود کا فریم ورک موجود ہے، عدلیہ، انتظامیہ اور پارلیمنٹ سب کی حدود کا تعین کیا گیا ہے، اگر ان میں سے کوئی بھی ادارہ ان حدود سے باہر نکل کر متحرک ہو گا تو یہ آئین کی روح کے منافی ہو گا، پھر سب کا فرض بنتا ہے کہ مل کر اس ادارے کو اس طرز عمل سے روکےں، اگر کوئی جمہوری شخص ڈکٹیٹر بنے گا تو پھر اس کے خلاف ہمیں نکلنا ہو گا۔








