اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان میں اقتصادی و صنعتی ترقی کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مشترکہ کاروباری ماڈل کے ساتھ ساتھ سکل ڈویلپمنٹ اور کاروباری افراد کے باہم روابط کو فروغ دیا جا رہا ہے، سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر، توانائی، اقتصادی زونز کے قیام سمیت مختلف منصوبہ جات کی تکمیل سے پاکستان نہ صرف پائیدار ترقی کے حصول میں کامیاب ہوگا …
پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داﺅد بٹ کا اے پی پی کے زیر اہتمام خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان میں اقتصادی و صنعتی ترقی کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مشترکہ کاروباری ماڈل کے ساتھ ساتھ سکل ڈویلپمنٹ اور کاروباری افراد کے باہم روابط کو فروغ دیا جا رہا ہے، سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر، توانائی، اقتصادی زونز کے قیام سمیت مختلف منصوبہ جات کی تکمیل سے پاکستان نہ صرف پائیدار ترقی کے حصول میں کامیاب ہوگا بلکہ لاکھوں جوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور عوام کی سماجی بہبود بھی یقینی ہوگی، منفی تاثرات کے خاتمے اور منصوبے کے بارے میں بہتر آگاہی کے ضمن میں ذرائع ابلاغ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داﺅد بٹ نے منگل کو یہاں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے زیر اہتمام خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا موضوع ”پاکستان کا میڈیا۔مواقع اور چیلنجز“ ہے ، جس میں چین، ترکی، سعودی عرب، ایران، انڈونیشیا، قطر سمیت 18 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں درپیش چیلنجز اور ان سے نبرد آزما ہونے کی حکمت عملی پر غور کیا۔ حسان داﺅد بٹ نے اس موقع پر سی پیک منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔








