اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو گلوبل فنڈ پاکستان اوور سائیٹ کمیٹی کا چیئر منتخب کر لیا گیا۔ وہ اگلے دو سال تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا بنیادی مقصد ملک میں گلوبل فنڈ کی جانب سے فراہم کردہ گرانٹس کی شفاف، موثر اور ذمہ دارانہ نگرانی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ ایچ …
پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو گلوبل فنڈ پاکستان اوور سائیٹ کمیٹی کا چیئر منتخب کر لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان کو گلوبل فنڈ پاکستان اوور سائیٹ کمیٹی کا چیئر منتخب کر لیا گیا۔ وہ اگلے دو سال تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا بنیادی مقصد ملک میں گلوبل فنڈ کی جانب سے فراہم کردہ گرانٹس کی شفاف، موثر اور ذمہ دارانہ نگرانی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا کے خلاف قومی سطح پر جاری اقدامات مزید مضبوط بنائے جا سکیں۔پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان ایک تجربہ کار پبلک ہیلتھ ماہر ہیں، اور ان کی قیادت میں توقع کی جا رہی ہے کہ گرانٹ مینجمنٹ کے نظام میں مزید بہتری آئے گی اور صحت عامہ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی کوششوں کو نئی سمت اور توانائی ملے گی۔








