پرویز خٹک کی قیادت میں حکومتی وفد کی اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی)وزیر دفاع پرویز خٹک کی قیادت میں حکومتی وفد نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں سے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیر دفاع پرویز خٹک وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی اور سینیٹ میں قائد ایوان سنیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں سے ملاقات کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی)وزیر دفاع پرویز خٹک کی قیادت میں حکومتی وفد نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں سے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیر دفاع پرویز خٹک وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی اور سینیٹ میں قائد ایوان سنیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں سے ملاقات کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں میں سردار ایاز صادق، خواجہ آصف اور رانا تنویر نے حکومتی وفد کو خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں سے ملاقات مثبت رہی ہے جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کر رہے ہیں۔