پریذیڈنٹ ٹرافی میں پی ٹی وی کامیاب

لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق کراچی میں ہونے والے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ کے چوتھے دن دفاعی چیمپئن پی ٹی وی نے سٹیٹ بینک کو 78 رنز سے ہرادیا۔ گزشتہ روز واپڈا نے کے آر ایل کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ غنی گلاس نے اوجی ڈی سی ایل کو7 وکٹوں سے ہرایا اور ایس این جی پی ایل …

لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق کراچی میں ہونے والے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ کے چوتھے دن دفاعی چیمپئن پی ٹی وی نے سٹیٹ بینک کو 78 رنز سے ہرادیا۔ گزشتہ روز واپڈا نے کے آر ایل کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ غنی گلاس نے اوجی ڈی سی ایل کو7 وکٹوں سے ہرایا اور ایس این جی پی ایل نے ساحر ایسوسی ایٹس کو اننگز اور151 رنز سے شکست دی تھی۔ سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس میں دفاعی چیمپئن پی ٹی وی کے خلاف جیتنے کے لیے240 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر اس نے148 رنز بنائے تھے اور اس کی8 وکٹیں گرچکی تھیں اور اسے جیت کے لیے 92 رنز درکار تھے۔ آج سٹیٹ بینک کی ٹیم سکور میں صرف 13رنز کا اضافہ کرکے161 رنز پر آئوٹ ہوگئی محمد موسی نے51 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ فاتح ٹیم کے محمد سلیمان پلیئر آف دی میچ رہے۔