پریزیڈنٹ ٹرافی ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیم غنی گلاس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ

راولپنڈی۔3جنوری (اے پی پی):پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیم غنی گلاس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عبداللہ فضل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 113 رنز بنائے۔ غنی گلاس کے آفاق آفریدی نے 4، عبید شاہ نے 3 اور میر حمزہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں غنی گلاس نے …

راولپنڈی۔3جنوری (اے پی پی):پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیم غنی گلاس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عبداللہ فضل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 113 رنز بنائے۔ غنی گلاس کے آفاق آفریدی نے 4، عبید شاہ نے 3 اور میر حمزہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں غنی گلاس نے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 31 رنز بنا لیے۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیم واپڈا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

عمیر بن یوسف 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ واپڈا کے عاقب خان نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں واپڈا نے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنا لیے۔ کے آر ایل کی ٹیم ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سعد بیگ 64 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ ساحر ایسوسی ایٹس کی جانب سے ارشد اقبال نے تین جبکہ محمد محسن، بلاول اور محمد حسنین نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ دن کے اختتام پر ساحر ایسوسی ایٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنا لیے۔

پی ٹی وی کی ٹیم او جی ڈی سی ایل کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 199 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد طٰہہ 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ او جی ڈی سی ایل کی طرف سے محمد عمر نے 4 اور محمد عمران نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں او جی ڈی سی ایل نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے۔ اسرار اللہ 47 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

مزید خبریں