پسماندہ طبقوں کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہمارا مقصد غریب اور لاچار لوگوں کی مدد اور خدمت کرنا ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امورعلی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پسماندہ طبقوں کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہمارامقصد غریب اور لاچار لوگوں کی مدد اور خدمت کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے ہفتہ کو جی نائن پشاور موڑ پناہ گاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امورعلی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پسماندہ طبقوں کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہمارامقصد غریب اور لاچار لوگوں کی مدد اور خدمت کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے ہفتہ کو جی نائن پشاور موڑ پناہ گاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے جی نائن پشاور موڑ پناہ گاہ کا دورہ کیا جہاں پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران کے ویژن کے مطابق اسلام آباد میں غریب اور مزدور طبقے کے لیے پناہ گاہوں کا قیام عمل میں لایا ہے جہاں پر پسماندہ لوگوں کو نہ صرف مفت کھانا بلکہ رہائش بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقوں کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہماری ڈیوٹی لگائی ہے کہ ہم نے پناہ گاہوں کا دورہ کرنا ہے، ہمارا مقصد غریبوں کی خدمت کرنا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پناہ گاہ میں غریبوں لوگوں کو مفت کھانا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران 244 ارب روپے غریب اور نادار لوگوں میں تقسیم کئے۔

مزید خبریں