پسماندہ علاقوں کے مسائل حل کرنے اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکروںگا،امیرمقام

پشاور۔13 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے عوام نے پختونوںاورتبدیلی کے نام پرووٹ لینے والے طالع آزماحکمرانوںکوآزمایاہے اب تعمیر،ترقی،فلاح وبہبود اورخوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیںگے، عوامی فلاح وبہبودکے منصوبوںکی تکمیل سے دلی اطمینان اورراحت ملتی، عوام کے مسائل کے حل کاہماراوطیرہ رہاہے اوراب بھی یہی نصب العین ہے، اگراللہ تعالیٰ نے موقع دیاتوپسماندہ علاقوںکے مسائل حل کرنے اوربنیادی …

پشاور۔13 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے عوام نے پختونوںاورتبدیلی کے نام پرووٹ لینے والے طالع آزماحکمرانوںکوآزمایاہے اب تعمیر،ترقی،فلاح وبہبود اورخوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیںگے، عوامی فلاح وبہبودکے منصوبوںکی تکمیل سے دلی اطمینان اورراحت ملتی، عوام کے مسائل کے حل کاہماراوطیرہ رہاہے اوراب بھی یہی نصب العین ہے، اگراللہ تعالیٰ نے موقع دیاتوپسماندہ علاقوںکے مسائل حل کرنے اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکروںگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اشاڑے ،سوات میںابراہیم خان شبنم کی عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکرخاندان اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کے دوران ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں