پشاور،تھانہ داود زئی پولیس کی اہم کارروائی ، اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور۔تھانہ داود زئی پولیس نے پیر کو اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):پشاور۔تھانہ داود زئی پولیس نے پیر کو اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ کے خلاف کاروائیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔اس سلسلے میں ایس پی رورل ڈویژن حامد احسان وڑائچ کی ہدایات پر ڈی ایس پی خزانہ سرکل احسان اللہ مروت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داود زئی فہیم شاہ خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او حمید خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کے ساتھ مجرم اشتہاری ایوب ولد یار محمد کو گرفتارکر لیا۔مجرم اشتہاری اقدام قتل میں تھانہ داؤد زئی پولیس کو مطلوب ہے جس نے مورخہ 5 مارچ 2026 کو مسمی نیاز علی ولد رضوان اللہ پر باارادہ قتل فائرنگ کی تھی۔مجرم اشتہاری کو نہایت حکمت عملی کے ساتھ گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے آلہ فائر پستول بھی برآمد کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔