پشاور،حالیہ بارشوں و ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 نے مختلف حساس مقامات پر پیشگی حفاظتی اقدامات کیے، ڈی ای او افتخار

پشاور۔ 21 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر افتخار خان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 پشاور نے گزشتہ روز مختلف حساس مقامات پر پیشگی حفاظتی اقدامات کیے۔ترجمان ریسکیو1122پشاور کےمطابق ریسکیو اہلکاروں نے بڈھنی پل سمیت دیگر حساس علاقوں میں عوامی آگاہی مہم چلائی، اعلانات کے ذریعے شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا، جبکہ مختلف مقامات پر پانی کی نکاسی …

پشاور۔ 21 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر افتخار خان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 پشاور نے گزشتہ روز مختلف حساس مقامات پر پیشگی حفاظتی اقدامات کیے۔ترجمان ریسکیو1122پشاور کےمطابق ریسکیو اہلکاروں نے بڈھنی پل سمیت دیگر حساس علاقوں میں عوامی آگاہی مہم چلائی، اعلانات کے ذریعے شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا، جبکہ مختلف مقامات پر پانی کی نکاسی کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ریسکیو 1122 کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ہماری ہدایات پر عمل کیا۔ اگر آئندہ بھی شہری اسی جذبے کے ساتھ ریسکیو اہلکاروں سے تعاون کرتے رہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہے تو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں جانی و مالی نقصانات کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

ریسکیو 1122 پشاور کی تمام ٹیمیں، واٹر ریسکیو یونٹس اور ایمرجنسی وسائل مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

مزید خبریں