پشاور،سنیچنگ کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار ، موٹر سائیکل برآمد
پشاور،سنیچنگ کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار ، موٹر سائیکل برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):سرڈھیری چارسدہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ،ڈی ایس پی سرڈھیری شاد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری فضل داؤد خان نےکارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان الیاس اور شاہد کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلیا ، ملزمان کو تھانہ سرڈھیری منتقل کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔








