پشاور،نہر میں ڈوبنے والے 15 سالہ نوجوان کی نعش تین روز بعد برآمد

ریسکیو 1122 پشاور کی غوطہ خور ٹیم نےشہر کے علاقےپواکی کے مقام پر پواکی نہر میں ڈوبنے والے 15 سالہ نوجوان ادریس کی نعش مسلسل تین روز کی تلاش کے بعد برآمد کر لی

پشاور۔ 02 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 پشاور کی غوطہ خور ٹیم نےشہر کے علاقےپواکی کے مقام پر پواکی نہر میں ڈوبنے والے 15 سالہ نوجوان ادریس کی نعش مسلسل تین روز کی تلاش کے بعد برآمد کر لی۔ترجمان ریسکیو1122پشاورکے مطابق ریسکیوغوطہ خوروں نے مسلسل تین روز تک سرچ آپریشن جاری رکھا اور جدید ریسکیو آلات کی مدد سے نوجوان کی نعش کو نہر سے نکال کرکے ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالہ کردیا گیا۔