پشاور، تھانہ حیات آباد پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

پشاور۔ 07 جنوری (اے پی پی):پشاور میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کیلئے افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر پولیس نےضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران مروت اور انچارج چوکی خیبر محسن خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیوں کے دوران مختلف …

پشاور۔ 07 جنوری (اے پی پی):پشاور میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کیلئے افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر پولیس نےضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران مروت اور انچارج چوکی خیبر محسن خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں سمیع اللہ اور سلمان شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پستول، ایک کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔