پشاور۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):پشاور، بینک آف خیبرنے30 ستمبر2025 کو ختم ہونے والی نوماہ کی مدت میں بہترین مالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبل ازٹیکس منافع 10 ارب روپے کا تاریخی سنگِ میل عبورکرلیا ، خیبربینک زرائع کے مطابق بینک کی کل آمدنی میں 34 فیصد اضافہ ہوا جو 18,172 ملین روپے تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 13,540 ملین روپے تھی، بعد ازٹیکس …
پشاور، خیبربینک کو 9 ماہ میں ریکارڈ 10 ارب روپے منافع

مزید خبریں
پشاور۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):پشاور، بینک آف خیبرنے30 ستمبر2025 کو ختم ہونے والی نوماہ کی مدت میں بہترین مالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبل ازٹیکس منافع 10 ارب روپے کا تاریخی سنگِ میل عبورکرلیا ، خیبربینک زرائع کے مطابق بینک کی کل آمدنی میں 34 فیصد اضافہ ہوا جو 18,172 ملین روپے تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 13,540 ملین روپے تھی،
بعد ازٹیکس منافع بھی نمایاں اضافے کے ساتھ 4,973 ملین روپے رہا جو گزشتہ سال کے 2,632 ملین روپے سے تقریباً دگنا ہے، یہ شاندارکامیابی بینک آف خیبر کی کاروباری ترقی، بہترین خدمات اورصارفین کے پختہ اعتماد کا نتیجہ ہے، بینک آف خیبراپنےسٹیک ہولڈرزکواعلیٰ اقدارفراہم کرنے اورپائیدارترقی کے سفرکو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔








