پشاور، ضم اضلاع انڈر16 گیمزمیں باسکٹ بال، کرکٹ، والی بال، فٹبال اور ہاکی کے مقابلےجاری

پشاور۔ 14 فروری (اے پی پی):پشاورضم اضلاع انڈر16 گیمزمیں باسکٹ بال، کرکٹ، والی بال، فٹبال اور ہاکی کے مقابلے جاری ہیں ۔ باسکٹ بال میں باجوڑ نے اورکزئی کو 15-30سے جبکہ سب ڈویژن کوہاٹ نے مہمند کو 26-36سے، جنوبی وزیرستان (اپر) نے جنوبی وزیرستان (لوئر) کو 2-26 سے، سب ڈویژن پشاور نے سب ڈویژن لکی کو 0-4، شمالی وزیرستان نے خیبر کو 21-27 سے، سب ڈویژن ٹانک نے سب ڈویژن …

پشاور۔ 14 فروری (اے پی پی):پشاورضم اضلاع انڈر16 گیمزمیں باسکٹ بال، کرکٹ، والی بال، فٹبال اور ہاکی کے مقابلے جاری ہیں ۔ باسکٹ بال میں باجوڑ نے اورکزئی کو 15-30سے جبکہ سب ڈویژن کوہاٹ نے مہمند کو 26-36سے، جنوبی وزیرستان (اپر) نے جنوبی وزیرستان (لوئر) کو 2-26 سے، سب ڈویژن پشاور نے سب ڈویژن لکی کو 0-4، شمالی وزیرستان نے خیبر کو 21-27 سے، سب ڈویژن ٹانک نے سب ڈویژن ڈی آئی خان کو 0-8 سے ہرایا۔ اس موقع پرڈائریکٹرسپورٹس ضم اضلاع عمرارشد خان مہمان خصوصی تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ذاکر ﷲ،چیف کوچ شفقت ﷲ، ڈپٹی ڈائریکٹرامیرزاہد شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر راحید گل، محمد عمران اور ڈی ایس او اعوان حسین بھی موجود تھے ۔ کرکٹ میں باجوڑ نے جنوبی وزیرستان (اپر) کو 35رنز سے، اورکزئی نے مقابلے سب ڈویژن کوہاٹ کو ایک وکٹ سے، سب ڈویژن لکی نے سب ڈویژن ٹانک کو 43رنز سے شکست دے دی۔ والی بال میں مہمند نے سب ڈویژن پشاورکو، اورکزئی نے سب ڈویژن لکی کو جبکہ شمالی وزیرستان نے سب ڈویژن کوہاٹ کو، خیبر نے جنوبی وزیرستان (اپر) کو ہرایا۔

سب ڈویژن ٹانک اورسب ڈویژن بنوں نے بھی میچ جیت لئے۔ فٹبال میں سب ڈویژن کوہاٹ نے سب ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان کو 0-4 سے، باجوڑ نے اورکزئی کو ایک صفر سے جبکہ کرم نے جنوبی وزیرستان (لوئر) کو 3-4 سے شکست دی۔ ہاکی میں سب ڈویژن ٹانک، سب ڈویژن بنوں، باجوڑ، خیبر، جنوبی وزیرستان (لوئر) اور اورکزئی نے میچ جیت لئے۔ باجوڑ نے کرم کو 0-6 سے کے جبکہ اورکزئی نے سب ڈوث کوہاٹ کو 5-6 سے ہرایا۔